تہران (عکس آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے دور میں بدمعاش ریاست جیسا رویہ اپنائے رکھا، جوہری معاہدے پر عملدرآمد کروانے کے لیے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو ایسا رویہ ختم کرنا ہوگا۔ایک اطالوی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکا نے جوہری معاہدے سے نکل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کی۔نئی امریکی انتظامیہ کو عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں اور ایران پر سے پابندیاں ختم کرنا ہوں گی، ایران جوہری معاہدے پرعالمی طاقتوں سے دوبارہ بات چیت نہیں کرے گا۔انھوں نے کہا کہ مغربی قوتیں ایران پر تنقید سے پہلے اپنے رویوں اور عمل پر نظرثانی کریں، جو بائیڈن نے ایران کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد کی صورت میں جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کا کہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین، معیشت کی پائیدار اور صحت مند ترقی کی بھرپور حمایت کرتا ہے، چینی وزیر اعظم
- شی جن پھنگ کی جانب سے چاند کی تلاش کے منصوبے چھانگ عہ 6 کی شاندار کامیابی پر مبارکباد
- چین کی خاتون اول اور پولینڈ کے صدر کی اہلیہ کا چین کے نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس کا دورہ
- چین اور یورپی یونین کے لئے تجارتی تنازعات کے حل میں مشاورت صحیح راستہ ہے،چینی میڈ یا
- چینی صدر پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کے نفاذ کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کریں گے