وہاب ریاض

وہاب ریاض کی قومی وومن کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد

لاہور (عکس آن لائن)وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے قومی وومن کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔قومی وومن کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ قومی وومن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کی وومن کرکٹ ٹیم کیخلاف تین میچز کی سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے دو میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرلی ہے،

مشیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب وہاب ریاض نے مزید کہا کہ قومی وومن کرکٹ ٹیم نے ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی دکھائی جس پر ٹیم اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سدرہ امین، عالیہ ریاض، بسمہ معروف اور منیبہ علی نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، مشیر کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے اس امید کا اظہار کیا قومی وومن کرکٹ ٹیم تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی حاصل کرکے وائٹ واش کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں