وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم نے پاکستان موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ۔

وزیراعظم کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کی منظوری پاکستان موسمیاتی تبدیلی ایکٹ 2017 کے تحت دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے بطور وزیر انچارج برائے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے قیام کا حکم دیا تھا، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی ایکٹ 2017 میں بنایا گیا تھا، اب 7 سال بعد موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی قائم کی جارہی ہے، سپریم کورٹ نے بھی کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے لیے فنڈز کے بندوبست کا بھی حکم دے رکھا ہے۔