اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، کنسٹرکشن و ڈیویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیرمین ایف بی آر نے آن لائن رجسٹریشن سسٹم اور آگاہی سیمینار کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس کو بتایا گیا کے کراچی، لاہور اور آسلام آباد میں آگاہی سیمینار منعقد کیئے جا چکے ہیں۔ کنسٹرکشن شعبے سے منسلک 112افراد اور کمپنیاں آیف بی آر کے ساتھ رجسٹر ہو چکے ہیں جو 123منصوبوں پر کام کریں گے۔چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس کو بتایا کے سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو پورٹل کام کر رہا ہے جس کے تحت سندھ میں 19منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ 75منصوبوں کے لیے این ا و سی جاری کیے جاچکے ہیں۔ منصوبوں کی نگرانی کے لیے کمیٹی نوٹیفائی کر دی گئی ہے جس میں پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے اجلاس کو بتایا کے صوبہ میں ہاﺅسنگ اور کنسٹرکشن کے منصوبوں کی کل سرمایہ کاری 83 بلین روپوں تک پہنچ چکی ہے اور سیمنٹ، اینٹوں اور سریے کی فروخت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔گورنر آسٹیٹ بینک نے بتایا کے آسان اقساط کے حوالے سے تمام پرائیویٹ بینکوں سے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور ان کے تحفظات دور کیے جا چکے ہیں۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کے اجازت نامے مہیا کرنے کے عمل کو شفاف، آسان اور کم مدت بنایا جائے تاکہ سرمایہ کاروں کو آسانی ہو۔