تل ابیب(عکس آن لائن)حزب اختلاف کے رہ نما یائر لپیڈ نے نیتن یاہو پر الزام لگایا ہے کہ وہ عوام اور سیکورٹی اداروں کا اعتماد کھو چکے ہیں اس لیے انہیں فورا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو ایک بیان میں لپیڈ نے مزید کہا کہ جو بھی اس طرح ناکام ہوتا ہے وہ حکومت جاری نہیں رہ سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس تباہی پر نیتن یاہو کا نام لکھا گیا تھا اور وہ سلامتی کے اداروں اور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ یہ حکومت ہمیں چھوڑ دے اور ہمیں عذاب سے نجات دلائے۔انہوں نے نیتن یاہو پر یہ الزام بھی لگایا کہ اپنے دور حکومت میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تباہی کا سبب بنے۔ انہیں ہماری جان چھوڑ دینی چاہیے۔