وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خود حصہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خود حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے رواں سال اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا اور اس کیلئے وہ خود چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ہفتہ وار ایک ایک صوبے میں شجرکاری مہم کی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیراعظم جلد سندھ میں مینگروز سے متعلق تقریب میں شریک ہوں گے، مینگروز زیریلی آب و ہوا جزب کرکے سمندری الودگی سے بچانے کا سبب بنتے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم پنجاب ،خیبر پختو نخواہ اور بلوچستان میں زیتون کے پودوں کی شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے جبکہ اسلام آباد، آذاد کشمیراور گلگت بلتستان میں آب و ہوا کی مناسبت سے پودے لگانے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں