لاہور (عکس آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی عبدالرئوف کے بیٹے کے انتقال پرگہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے عبدالرئوف سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
