لاہور(عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس کے دوران پنجاب کی صورتحال، انتظامی اقدامات اورترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی، وزیراعلی نے وزیراعظم کو نوازشریف کی صحت کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے حکومت پنجاب کی جانب سے نوازشریف کے لئے اب تک اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریف کیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو بہترین طبی سہولتیں دے رہے ہیں۔ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سردار عثمان بزدارکی طلبی کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی، سردار عثمان بزدار نے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت پنجاب کے اقدامات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔