نیپرا

نیپرا نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سماعت کر لی ، بجلی سستی ہونے کاا مکان

اسلام آباد (عکس آن لائن )نیپرا نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سماعت کر لی چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے زریعے فی یونٹ بجلی 62سے 68پیسے تک سستی ہو سکتی ہے فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔ بدھ کو چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی سی پی پی اے نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 61پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی ،چیئرمین نیپرا نے مارچ میں فرنس آئل کے استعمال پر سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے وضاحت طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سستی بجلی پیداوار کیلئے پاور پلانٹس کیلئے دستیاب گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے .

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی اور نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کے حکام نے بتایا کہ مارچ میں پاور پلانٹس کو ایل آئن جی سپلائی میں تعطل آیا جس کے باعث فرنس آئل استعمال کرنا پڑا ۔چیئر مین نیپرا نے کہا عوام کیلئے سستی ترین بجلی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی فی یونٹ بجلی 62سے 68پیسے تک سستی ہو سکتی ہے فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں