نیپرا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 66پیسے اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(عکس آن لائن ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 66 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے جو اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر22 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم کراچی کے صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں