نیب

نیب نے سبطین خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال ،مبینہ کرپشن کیس میں طلب کر لیا

لاہور(عکس آن لائن)قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور مبینہ کرپشن کیس میں آئندہ ہفتے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ۔ذرائع کے مطابق نیب نے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ اگلے ہفتے پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے پرائیویٹ یونیورسٹیز کی بلوں کی منظوری کے عوض مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔نیب نے پنجاب اسمبلی سے نجی یونیورسٹیز کے بلز کی منظوری کا اہم ریکارڈ حاصل کر رکھا ہے۔نیب پرائیویٹ یونیورسٹیز کے بلز کی مبینہ غیرقانونی منظوری اور بلز کی منظوری کی آڑ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی انکوائری کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں