پنجاب اسمبلی

نوازشریف پر حملے کا معاملہ،مسلم لیگ(ن) نے معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا

لاہور (عکس آن لائن) لندن میں سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف پر حملے کا معاملہ،مسلم لیگ(ن) نے معاملہ پنجاب اسمبلی میں اٹھادیا۔لندن میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر حملے کےخلاف مذمتی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع۔قراردادمسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

پنجاب اسمبلی کا مقدس ایوان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف پر لندن میں حملہ کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔چار نقاب پوشوں نے لندن میں میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔میاں نوازشریف اس وقت حسن نواز کے دفتر میں موجود تھے۔یہ انہی لوگوں کے کارندے ہیں جہنوں نے پہلے بھی میاں نوازشریف کے گھر اور دفتر پر حملہ کیا۔

میاں نوازشریف پر حملے کی کوشش سے ان کے کروڑوں چاہنے والوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔یہ ایوانلندن پولیس اور حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان کے تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کو گرفتار کیا جائے ۔لندن کی انتظامیہ میاں نوازشریف کا تحفظ یقینی بنائے اور ان کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں