رابی پیرزادہ

نامعلوم شخص نے رابی پیرزادہ سے کسی کو پرپوز کرنے کیلئے بنوایا گیا کارڈ رابی پیرزادہ کو ہی ارسال کر دیا

لاہور(عکس آن لائن)نامعلوم شخص نے رابی پیرزادہ سے کسی کو پرپوز کرنے کیلئے بنوایا گیا کارڈ رابی پیرزادہ کو ہی ارسال کر دیاجس کے ساتھ بہت سارے تحائف بھی بھجوائے گئے ہیں،کسی کوپرپوزکرنے کیلئے کہہ کر تیار کرا اگیا کارڈ اور تحائف موصول ہونے پر رابی پیرزادہ غصے میں آگئیں اور کورئیر کمپنی کے ذریعے نا معلوم شخص کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل ایک شخص نے رابی پیرزادہ کے سٹاف سے رابطہ کر کے درخواست کی کہ انہوںنے کسی کو پرپوز کرنا ہے اس لئے انتہائی خوبصورت کارڈ ڈیزائن کر کے دیا جائے ۔

بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ نے مذکورہ شخص کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے انتہائی محنت کارڈ سے ڈیزائن کیا جسے بعد ازاں اس شخص کے دئیے گئے پتے پر اسے ارسال کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق تقریباًایک ہفتے بعد رابی پیرزادہ کو ایک کورئیر موصول ہوا جسے کھول کر وہ حیران رہ گئیں جو کارڈ انہوںنے کسی کیلئے آرڈر پر تیار کیا تھا وہی کارڈ انہیں بھجوا دیا گیا اور اس کے ساتھ بہت سے تحائف اور مٹھائیاں بھی بھجوائے گئے ۔ پرپوزل کارڈ اور تحائف دیکھ کر رابی پیرزہ شدید غصے میں آگئیں اور بتایا گیا کہ کورئیر کمپنی کے ذریعے مذکورہ شخص کو تلاش کیا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں