لاہور( عکس آن لائن)اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے کیلئے گھروالوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور میں نے اپنی بات منوانے کیلئے نیند کی گولیاں بھی کھا لی تھیں ، 375فلمیں اور لا تعداد اسٹیج ڈراموں میں کام کیا ہے ۔
ایک انٹر ویو میں نرگس نے بتایا کہ جب شوبز کی دنیا میں آنے کا فیصلہ کیا تو گھر والوں کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے بھی ہتھیار نہیں ڈالے اور اپنی ضد پر ڈٹی رہی ، یہاں تک کہ میں نے اپنی بات منوانے کیلئے نیند کی گولیاں بھی کھالی تھیں۔ نرگس نے بتایا کہ چوبیس سال سے شوبز سے وابستہ ہوں اوراس دوران 375فلموں اور لا تعداد اسٹیج ڈراموں میں کام کیا ہے جن کی تعداد مجھے یاد نہیں۔ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میڈم نور جہاں کے 150گانے میرے اوپر پکچرائز ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا میں نے کینیڈا سے فیشن میک اپ کا کورس کیا تھا اور ان دنوں بیوٹی سیلون پر مصروف ہوں ۔