لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ میوزک کی دنیا میں چمٹے کے استعمال کا سہرا پاکستان کے سر ہے ، جو لوگ موسیقی سے لگائو رکھتے ہیں وہ اس کے ہر ساز کی زبان کو سمجھتے ہیں۔
ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ چمٹے کو بطور میوزک ساز کے طور پر استعمال کرنے کا کریڈٹ ہمارے فوک گلوکاروں کو جاتاہے ۔میرے والد عالم لوہار نے چمٹے کے ذریعے اپنی شناخت بنائی اور ان کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے میں نے بھی چمٹے کو بطور انسٹرو منٹ استعمال کیا ،
میں جب بھی بیرون ملک جاتا ہوں مقامی لوگ بھی بڑی توجہ کے ساتھ چمٹے کا میوزک سنتے ہیں اور انہیں تجسس ہوتا ہے اور مجھ سے اس کے بارے میں سوال بھی کیا جاتا ہے ۔