یاسر حسین

میرے گھر اہلیہ اقراء اسٹار ہیں، میں نہیں، یاسر حسین

کراچی (عکس آن لائن)اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، میزبان، مصنف و ہدایت کار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں ان ہی شادی شدہ جوڑوں کی طلاقیں ہوئی ہیں جو ‘اسٹارز’ تھے۔

حال ہی میں اداکار و میزبان نے یاسر حسین نے اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں نجی پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور مختلف امور پر کھل کر گفتگو کی۔دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو اداکاروں کی شادی تو کامیاب ہو سکتی ہے لیکن دو اسٹارز کی شادی کا کامیاب ہونا بہت ہی مشکل ہے۔

یاسر حسین نے اپنی اور اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر میں صرف ایک ہی اسٹار ہے وہ اقراء ہے اور مجھے اپنی بیوی کو اسٹار کہنے میں بالکل برا نہیں لگتا، اسی وجہ سے ہماری شادی کامیاب ہے۔اْنہوں نے کہا کہ میں نے شادی سے پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ ہمارے گھر میں صرف ایک ہی اسٹار ہو گا اور وہ اقراء ہے کیونکہ اقراء کو اْن کے کام کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے،

وہ سوشل میڈیا پر مجھ سے زیادہ مقبول ہیں، اسی لیے میرے لیے وہی اسٹار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب میاں بیوی دونوں ہی اسٹار ہوتے ہیں تو اْن کے درمیان بہت سے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے رشتہ خراب ہوتا ہے، انڈسٹری میں ان ہی جوڑوں کے درمیان طلاق ہوئی ہے جن میں میاں بیوی دونوں ہی اسٹارز تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں