پرویز خٹک

میرا کسی دوسری سیاسی جماعت سے وابستگی کا ارادہ نہیں، پرویز خٹک

اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میرا کسی دوسری سیاسی جماعت سے وابستگی کا ارادہ نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ مجھ سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور سراسر غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز خٹک نے کہا تھا کہ میں اپنی جگہ پر ہوں اور صوبے میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں۔انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں نہ سیکریٹری جنرل کی آفر ہوئی ہے نہ ایسی کوئی آفر قبول کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں