بیٹری

موٹرسائیکل اور رکشے کو بیٹری پر لے جانے کیلئے کام ہورہا ہے ، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا الیکٹرک بیٹریوں کی طرف جارہی ہے ، موٹرسائیکل اور رکشے کو بیٹری پر لے جانے کیلئے کام ہورہا ہے ، 50روپے فی لیٹرفروخت ہونے والے پانی کی قیمت میں 75 پیسے ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا وزارت سائنس وٹیکنالوجی میں اصلاحات ترجیح ہے، کوشش کروں گاجہاں بھی اصلاحات کرسکتاہوں کروں گا، ادارےمیں مختلف منصوبےشروع کیے ہیں اورکامیابی بھی ملی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تبدیلی نظرآرہی ہے، مختلف منصوبوں پرجلدکام مکمل ہوگا، پاکستان میں ایک طبقہ تو ہر کام کی مخالفت کرتاہے، جدیددنیاکیساتھ چلنا ہوگا اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنا ہوگا۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا اس وقت دنیا الیکٹرک بیٹریوں کی طرف جارہی ہے، ہمیں اپنی پروڈکٹ تیارکرناہوں گی، موٹرسائیکل اور رکشے کو بیٹری پر لے جانے کیلئے کام ہورہا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی طرف بھی جارہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اصلاحات چاہتی ہے اس لیے کوشش کررہی ہے، دنیابھرمیں فیصلے عوام کے مفادکے تحت کیے جاتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا سروے کیا توپتہ چلا83فیصدکمپنیاں غیرمعیاری پانی فراہم کررہی ہیں، صاف پانی کی تحصیل کی سطح پرمسئلے کاحل پیش کررہے ہیں، 50روپے فی لیٹرفروخت ہونے والے پانی کی قیمت میں 75 پیسے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں