لاہور (عکس آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی ہر دلعزیز جماعت بن چکی ہے ، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے آخر حد تک جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری عامر کیانی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی، فلاح عامہ کے منصوبوں اور پارٹی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی ہردلعزیزجماعت بن چکی ہے، پارٹی کے کارکن قیمتی سرمایہ ہیں ، کارکنوں کو جائزمقام ، مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کئے جائیں گے، کارکنوں کیلئے وزیراعلی آفس کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے آخر حد تک جائے گی، عوام کو ریلیف کے کاموں کی خود نگرانی کررہا ہوں، صوبائی وزراکوبھی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فیلڈ وزٹ کی ہدایت کردی ہے۔
انھوں نے کہا راولپنڈی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں ماضی کی طرح پیسہ نمائشی منصوبوں پر ضائع نہیں کیا اور ماضی میں نمائشی منصوبوں پرسرکاری وسائل کا بےدریغ استعمال ہوا اور ان نمائشی منصوبوں کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی پر فوکس کیا ہے، چیلنجز پر قابو پانے کیلئے دن رات ایک کئے رکھا۔