لاہور(عکس آن لائن) ملک بھر کے مالیاتی ادارے 9دنوں کے دوران 6روز بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بینکس ( ہفتہ اور اتوار) کے روز معمول کی تعطیلات جبکہ 5فروری کو یوم کشمیر کی مناسبت سے عام تعطیل کی وجہ سے بند رہیں گے۔
6اور 7فروری منگل اوربدھ بینکس دوبارہ کھلیں گے جبکہ8فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے بینک بند ہوں گے۔9فروری جمعہ کے روز ایک روز کھلنے کے بعد بینک 10اور 11فروری ہفتہ، اتوار کو معمول کی تعطیلات کی وجہ سے بند رہیں گے ۔