وزیر خزانہ

ملکی معاشی صورتحال پر مغربی میڈیا کو چین کا جواب قابل تعریف ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوامی جمہوریہ چین کی وزارت خارجہ کے مغربی میڈیا کے جواب کو سراہا تے ہوئے کہا ہے کہ چین کا جواب دونوں ممالک اور اس سے آگے کی دوستی کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان معاشی آزمائش کی گھڑیوں سے گزر رہا ہے اور چین نے اپنی مالی مدد بڑھا دی ہے۔

بلومبرگ نے 2 مارچ کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ سے پوچھا، موڈیز اور فچ دونوں کا کہنا ہے کہ جون تک پاکستان پر 7 ارب ڈالر کا قرضہ ہے، جس میں چین کے قرضے بھی شامل ہیں۔ تو کیا قرضے اتارے جائیں گے؟۔گوادر پرو کے مطابق سفارت کار نے جواب دیا آپ کو اپنا اصولی موقف پیش کرنے کے لیے، چین اور پاکستان ہرقسم کے حالات میں اسٹریٹجک اور تعاون پر مبنی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں۔ دونوں فریقوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چین پاکستا ن کے ساتھ قریبی اقتصادی اور مالی تعاون کرتا رہا ہے اور معاشی استحکام برقرار رکھنے، شعبہ ہائے زند گی کو بہتر بنانے اور خود ساختہ ترقی کے حصول کے لیے اس کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا مجھے یہ بتانا ضروری ہے کہ ایک مخصوص ترقی یافتہ ملک کی بنیاد پرست مالی اور مالیاتی پالیسیاں اور ان کے سنگین اثرات پاکستان اور بہت سے دوسرے ترقی پذیر ممالک کو درپیش مالی مشکلات کی بنیادی وجہ ہیں۔ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کا بڑا حصہ مغربی قرض دہندگان اور کثیر جہتی مالیاتی ادارے ہیں۔ چین پاکستان کے معاشی اور سماجی استحکام کی کوششوں میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تمام فریقین سے مشترکہ کوششوں کا مطالبہ کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس کا جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر چین کے ردعمل کو عوامی سطح پرسراہا ہے گوادر پرو کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ 2 مارچ 2023 کو بلومبرگ کو چین کا جواب دونوں ممالک اور اس سے آگے کی دوستی کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں