لندن(عکس آن لائن )انگلش ٹی 20 کرکٹ لیگ، ووسٹر شائر نے معین علی کی شاندار سنچری کی بدولت سسیکس کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، فاتح ٹیم نے 185 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،
معین علی نے 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مرد میدان قرار پائے۔کاﺅنٹی گراﺅنڈ، ہوو میں کھیلے گئے لیگ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں سسیکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، فلپ سالٹ نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔جواب میں ووسٹر شائر نے ہدف 17.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، معین علی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 60 گیندوں پر 11 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، انہیں میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گی