لاہور(عکس آن لائن) محکمہ ہیلتھ کا غیر معیاری ادویات فروخت کرنے اور اور بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے والے میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف کریک ڈاون شروع، سو سے زاہد میڈیکل سٹوروں کے چالان ڈرگ کورٹ میں پیش کر دیے گئے، عدالت نے مالکان کو طلب کر لیا۔چیئرمین ڈرگ کورٹ کی ہدایت پر ڈرگ انسپکٹروں نے لاہور میں غیر معیاری ادویات فروخت کرنے اور مختلف علاقوں میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹورچلانے والے مالکان کے خلاف کریک ڈان شروع کر دیا۔ ہیلتھ کے ڈرگ انسپکٹروں نے چھاپے مار کرسو میڈیکل سٹوروں کے چالان کئے۔ پراسکیوٹر ندیم وڑایچ نے ایک سو دس چالان عدالت پیش کردیے جس پرچیئرمین ڈرگ کورٹ نے میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔مالکان کے خلاف حاضری کے بعد سماعت شروع کردی جائے گی۔عدالت نے ڈرگ انسپکٹروں کی میٹنگ میں ڈرگ انسپکٹروں کوفوری کارروائی کی ہدایت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- رفح پرحالیہ حملے کے بعد پالیسی نہیں بدلی ،امریکہ
- اسرائیل کی غزہ میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے زیادہ لچکدار پیش کش
- عنقریب شادی کا کوئی ارادہ نہیں ،اداکارہ سونیا حسین
- فضا علی نے”کہانی سنو” کا اپنا ورژن پیش کر کے میوزک کی دنیا میں تہلکہ مچادیا
- چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی جانب سے امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مشتمل 2023 کی رپورٹ جاری