محکمہ ایکسائز

محکمہ ایکسائز کا ملازمین کو ایف بی آر ،بورڈ آف ریونیو کی طرز پر مراعات دینے کا فیصلہ

لاہو ر(عکس آن لائن) محکمہ ایکسائز نے ملازمین کو ایف بی آر اور بورڈ آف ریونیو کی طرز پر مراعات دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس حوالے سے نگران وزیر ایکسائز پنجاب بلال افضل نے کہا کہ ہدف سے زائد ٹیکس وصولی پر ملازمین کو وصول شدہ رقم کا ایک فیصد بطور انعام دیا جائے گا،ایک فیصد انعام متعلقہ ڈائریکٹر، ای ٹی او، انسپکٹر اور کانسٹیبل میں تقسیم کیا جائے گا،مراعات کی سمری سیکریٹری ایکسائز نے کابینہ کو ارسال کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام محکمہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار نے کہا کہ انعامات سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوگی،وزیر اعلی کی ہدائت پرکئی سال سے زیر التوا ترقی کے کیس نمٹائے جا رہے ہیں،ہدف سے کم ریکوری والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ افسران کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں ،مقررہ تاریخ تک دے گئے اہداف پورے کرنے کے لیے بھر پور محنت کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں