مدینہ(عکس آن لائن) متحدہ عرب امارات میںتیار کئے جانے والے مصنوعی سیارے کے ذریعے بھیجی جانے والی پہلی مسجد نبوی الشریف کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
مسجد نبوی الشریف کی تصویر اس قدر کلیئرہے کہ مدینہ منورہ میں رہنے والے اور اس علاقے سے واقف لوگ ان گلی کوچوں کو بھی آسانی سے پہچان سکتے ہیں جہاں انکے روز وشب گزر تے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اماراتی مصنوعی سیارے سے بھیجی جانے والی تصویر کے حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ تصویر دیکھ کر یہ گمان کرنا مشکل ہے کہ تصویر کسی منصوعی سیارے سے بنائی گئی ہے امارتی میڈیا کے مطابق خلیفہ سیٹ متحدہ عرب امارات کا پہلا مصنوعی سیارہ ہے جسے اماراتی ماہرین نے مکمل طور پر شیخ محمد بن راشد خلائی مرکز میںتیار کیا۔ اس سیارے کو خلیفہ سیٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اسے 29اکتوبر2018 میں دبئی کے شیخ محمد بن راشد خلائی مرکز سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ یہ سیارہ جدید ترین کیمرے سے لیس ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ انتہائی صاف اور واضح تصویر اتار سکتا ہے۔