حمزہ شہباز

مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کیلئے شہدا ء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں’ حمزہ شہباز

لاہور(عکس آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے یوم دفاع پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کیلئے شہدا ء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں پاکستان کی مسلح افواج اور قوم کے جذبے اور بہادری کی یاد دلاتا ہے۔

جنگ ستمبر میں مسلح افواج نے بلاخوف و خطر اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا۔ قوم اور مسلح افواج نے ثابت کیا کہ جذبہ، ولولہ اور جرت و بہادری سے ہر دشمن کو شکست دی جا سکتی ہے۔ یوم دفاع اس امر کی یاد ہے کہ ہم امن کو مقدم رکھتے ہیں لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں