گھریلو ملازمہ

لاہور میں مبینہ تشدد سے گھریلو ملازمہ جاں بحق، مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور(عکس آن لائن)لاہور کے علاقے چوہنگ میں مبینہ تشدد سے نوجوان گھریلو ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق چوہنگ کی نجی سوسائٹی میں 14 سالہ ثنا ڈاکٹر عمیرہ کے گھر میں ملازمہ تھی، ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر عمیرہ اور ان کے خاوند جنید کے تشدد سے ثنا کی موت واقع ہوئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق ملازمہ کے ورثا کا موقف ہے کہ ثنا دو ماہ سے ڈاکٹر عمیرہ کے ہاں ملازمت کر رہی تھی۔دوسری جانب ڈاکٹر عمیر ہ کا کہنا ہے کہ ثنا دو روز قبل سیڑھیوں سے گر گئی تھی، اسے گھر پر طبی امداد دی جا رہی تھی۔پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ڈی ایس پی فخر بشیر کے مطابق ملازمہ کی موت کے حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں