لاہور(عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم آئندہ برس آئر لینڈ اور ندرلینڈز کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے سے قبل یہ سیریز کھیلے گی۔ہالینڈ اورندرلینڈز کے خلاف سیریز ایک روزہ اور ٹی20 مقابلوں پر مشتمل ہوگی جس کا شیڈول جولائی میں طے کیا جا رہا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی ندر لینڈز کے خلاف سیریز 3 ون ڈے میچز پر مشتمل ہوگی جب کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 2 ٹی20 مقابلے ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان نے دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچز کھیلنے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ 30 جولائی سے شروع ہو کر دو ستمبر 2020 تک جاری رہے گا۔دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ مذکورہ 3 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست 2020 تک لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 اگست 2020 تک اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اگست تک ٹرینٹ برج کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 مقابلہ 29 اگست کو لیڈز میں ہوگا، دوسرا 31 اگست 2020 کو کارڈف اور تیسرا ٹی 20 میچ 2 ستمبر 2020 کو ساو¿تھ ہمپٹن میں ہوگا۔