اسلام آباد (عکس آن لائن)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہا ہے کہ قدرت نے دکھایا ہے کہ نواز شریف خود عقاب پر مہر لگائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تاریخ میں ایسا سمجھوتہ نہیں ہوا، الیکشن سے 48 گھنٹے پہلے وزیر اعظم کے نام سے نواز شریف کا اشتہار اخبارات میں چھپا ہوا تھا، کہا کہ الیکشن کمیشن ان اخبارات کا ایکشن لے۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نے دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا ہے کہ کسی کے حق پر ڈاکا نہیں ڈالا جائے گا،
اگر کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی ان کا پیچھا کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ان کا ایسا پیچھا کریں کے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر انگلستان دوبارہ روانہ ہوں گے ۔پلوشہ خان نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم کو عوام منتخب کریں گے، مسلم لیگ (ن)آج تک پنجاب سے باہر نہیں نکلی، یہ آج بھی سمجھتے ہیں کہ پنجاب ان کے ساتھ ہے۔
انہوںنے کہاکہ دو بار پنجاب کو مشکل میں چھوڑ کر گئے، ان کا نشانہ پاکستان کے ادارے ہیں۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ کسی بھی دھاندلی کے نتیجے میں خطرناک تحریک چلائیں گے، انتخابات کی دن کوئی بدمعاشی نہیں چلے گی، انٹرنیٹ کی بندش ناقابل قبول ہے۔