لاہور(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ 30اپریل کوپی ڈی ایم ٹولے کااجتماعی سیاسی جنازہ پڑھاجائے گا جس کا کائونٹ ڈائون شروع ہو گیاہے ،عوام پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی دکانداری کا شٹر ہمیشہ کیلئے ڈائون کر دیں گے ،
مریم صفدر جب جب بھی دوروں پر نکلی ہیں پی ٹی آئی کو پہلے سے بڑھ کر کامیابیاں ملی ہیں ۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات میں عبرتناک شکست کے حقائق جاننے کیلئے پیشگی کمیٹی بنا لے ،ان شااللہ وفاق اور صوبوں میں بھاری اکثریت سے حکومتیں بنائیں گے۔
انہوںنے کہا کہ اس وقت پاکستان میں صرف ایک سیاسی جماعت تحریک انصاف ہے جو حقیقی معنوں میں آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہی ہے،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے سیاست کو صرف ذاتی مفاد کی جنگ بنایا ہوا تھا،پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی نے اپنی حکومت خود ختم کی تاکہ عوام اپنا فیصلہ کر سکیں،اب انشااللہ الیکشن بھی ہوں گے اور عوام تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ بھی دے گی۔
٭