خاران (عکس آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ عوام آٹھ فروری کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو مسترد کردیں۔
خاران میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو نہ تیر چاہیے اور نہ جعلی شیر۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام روز پارٹیاں بدلنے والوں کو آٹھ فروری کو عبرت ناک شکست دیں گے۔
سردار اختر مینگل نے مزید کہا کہ بی این پی کو اسمبلیوں سے دور رکھنے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔