سییﺅل(عکس آن لائن)عوامی جمہوریہ کوریا نے اپنے مشرقی ساحل پربلاسٹک میزائل فائر کیا ہے،تاہم اس کی مکمل شناخت نہیں ہوسکی،جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف سٹاف نے بتایا ہے کہ جنوبی کوریا کی فوج نے بلاسٹک میزائل دیکھا ہے جو کہ عوامی جمہوریہ کوریا کے مشرقی ساحل پرواقع قصبے وان سان سے فائر کیا گیا ہے،بیان میں خیال ظاہرکیاگیا ہے کہ یہ پوکوک سانگ قسم کا آبدوز کے ذریعے چھوڑا جانے والا بلاسٹک میزائل ہے،جنوبی کوریا اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیاں مزید تفصیلات جمع کررہی ہیں۔
دونوں حکومتیں صورتحال کو مانیٹر کررہی ہیں۔جنوبی کوریا نے پیانگ یانگ پر زور دیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات روکے کیونکہ اس سے کورین جزائر کی کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے۔