اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنماء احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران نیازی کی حکومت تقریباً چار سال سے نام نہاد احتساب کا عمل چلا رہی ہے ۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی حکومت تقریباً چار سال سے نام نہاد احتساب کا عمل چلا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک کیس میں ایک روپیے کی بدعنوانی ثابت نہیں ہوسکی۔ انہوںنے کہاکہ برطانیہ میں شہباز شریف کے خلاف نیب ایف آئی اے کے تمام ثبوتوں کا جائزہ لے کر برطانیہ نے تمام دستاویزات ردی کی ٹوکری میں ڈال دئیے۔ انہوںنے کہاکہ میرے کیس میں کوئی مالی بدعنوانی کا الزام نہیں،میرے خلاف الزام ہے ناروال میں قومی سطح کے منصوبے کی فنڈنگ کیوں کی؟۔
انہوںنے کہاکہ حکومت کے مطابق شاید ناروال بارڈر کے اس پار ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام انٹرنیشنل کھیلاڑی وہاں کھیل کھیل چکے ہیں تاہم کمپلیکس کھنڈر بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی کرکٹرز دعا کرتے تھے کہ ایسے منصوبے پاکستان میں بنے۔ انہوںنے کہاکہ سینکڑوںپاکستانی نوجوان ناروال اسپورٹس کمپلیکس میں کھیل کر پاکستان کا نام روشن کر چکے ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ اگر چار سالوں میں سیاسی انتقامی کاروائی نہ کی گئی ہوتی تو اولمپکس میں یہ حال نہ ہوتا ہمارا۔ انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر کھوج لگاتے لگاتے چلے گئے اب ایک بریگیڈیئر کو لگا دیا گیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ (ر )بریگیڈئر کو آنا نہیں چاہئے تھا کیوں کہ ان کے ساتھ ایک ادارے کا تشخص ہے۔انہوںنے کہاکہ نارووال اسپورٹس سٹی میں ایک روپے کی کرپشن ثابت کر دیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک وزیر جو تیز تیز بولتا ہے ملتان موٹروے منصوبے پر الزام لگایا،اس وزیر کو وزیراعظم چین کیوں نہیں لے کر گئے،یہاں آپ لوگ الزامات لگاتے ہیں چین میں جا کے قسمیں کھاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبہ آپ کے الزامات کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ پایا، پاکستان کا پرائم منسٹر پرائم بیگر بن چکا ہے۔
انہوںنے کہاکہ 33 فیصد تجارتی خسارہ پچھلے ساتھ کی نسبت بڑھ چکا ہے،ترقی، تعلیم سمیت تمام شعبے اجڑ چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کو کسی سرکس میں ہونا چاہیے سیاست دانوں کی نقل اتا رتے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے حوالے سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کو ایسی حالت میں نیند نہیں آنی چاہئے، سب کو مل کر چلنا چاہیے۔