فواد چوہدری

عمران خان کی گرفتاری کی کوشش حالات شدید خراب کر دے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی۔اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں اس نا اہل اور پاکستان دشمن حکومت کو خبردار کرنا چاہ رہا ہوں کہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سے کام لیں۔

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور پہنچنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے تھے، اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ 7 مارچ تک عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں