نیب

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کی تحقیقات کیلئے نیب کی تفتیشی ٹیم دبئی پہنچ گئی

دبئی (عکس آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کی تحقیقات کیلئے نیب کی تفتیشی ٹیم دبئی پہنچ گئی۔ نیب ڈائریکٹر رضوان احمد کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم دبئی پہنچی، نیب ٹیم نے قیمتی گھڑی کی فروخت سے متعلق اہم معلومات اکٹھی کر لیں۔ نیب ٹیم نے تحفے کی گھڑی خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کے گھر، یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے اور کچھ دکانوں کا بھی دورہ کیا۔

واضح رہے کہ نیب گراف کعبہ ایڈیشن گھڑی اور دیگر تحائف کی فروخت کی تحقیقات کر رہا ہے، سعودی ولی عہد نے گھڑی عمران خان کو تحفہ دی تھی، نیب راولپنڈی نے عمران خان کو بھی کل جمعرات کو طلب کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں