امریکی رکن گانگریس

عمران خان امریکا سے ڈیلنگ کیلئے سخت ،شہباز شریف موافق رہے، امریکی رکن گانگریس

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ عمران خان امریکا سے ڈیلنگ کے لیے سخت جبکہ شہباز شریف موافق رہے،امریکا صرف جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑا ہے،سپریم کورٹ آف پاکستان کا پنجاب ودیگر صوبوں میں انتخابات کا حکم قانون کی حکمرانی ہے،اس بارے سپریم کورٹ کا حکم حتمی اور ناقابل اپیل ہے، الاپتہ افراد، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد کے ٹھوس ثبوتوں پر تشویش ہے، پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوریت، قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس مین بریڈشرمین کا ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کچھ لوگ کہتے ہیں پاکستان میں امریکا حامی حکومت تعلقات کیلئے آسان ہوتی ہے،

محکمہ خارجہ اتفاق کرے گا امریکا کے لیے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکا سے ڈیلنگ کے لیے سخت جبکہ شہباز شریف موافق رہے، مگر سوال جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا پنجاب اور اس کے بعد دیگر صوبوں میں انتخابات ہونے چاہئیں، پنجاب اور اس کے بعد دیگر صوبوں میں انتخابات کا حکم قانون کی حکمرانی ہے، میرے خیال میں سپریم کورٹ کا حکم حتمی اور ناقابل اپیل ہے، سپریم کورٹ کا فنڈ جاری کرنے کا حکم صوبائی انتخابات کیلئے ضروری ہے۔بریڈ شرمین نے کہا کہ امریکا کسی پالیسی، طاقتور یا حکومت کے ساتھ نہیں کھڑا ہے، امریکا صرف جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑا ہے، امریکا انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لاپتہ ہونے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد کے ٹھوس ثبوتوں پر تشویش ہے، پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوریت، قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے اہم یہ کہ پاکستان میں اکتوبر 2023 میں عام انتخابات طے ہیں، پاکستان کے لیے وقت پر آئینی اور شفاف انتخابات سے زیادہ کچھ اہم نہیں ہے، پاکستان میں انتخابات جیتنے والے کو حکومت کرنے دینے سے زیادہ کچھ اہم نہیں ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں