شازیہ مری

عمران احمد نیازی عدالت میں پیش ہو ئے یا لشکر کشی کی؟، شازیہ مری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں پیشی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران احمد نیازی عدالت میں پیش ہو ئے یا لشکر کشی کی؟۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ اور کیمرے توڑنا عدلیہ کا کیسا احترام ہے؟ ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان خود ہجوم اکٹھا کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ عجیب لاڈلا ہے جو جج صاحبان کو انتظار کراتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان عدالت پر دباؤ ڈال کر انصاف سے فرار ہونا چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں