لاہور ( عکس آن لائن) ڈائریکٹویٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی آفیشل مو بائل ایپ ( اینڈرائیڈ ) کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا ہے۔ یہ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ ایپ کو ڈان لوڈ کر کے اس سے بھر پور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپ کو شروع کرنے کا مقصد طلبا و طالبات اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مواصلات اور معلومات کو بڑھانا ہے۔
ڈائریکٹر ریجنل لاھور امان اللہ ملک نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس موبائل ایپ سے لاکھوں طلبا طالبات بہت فائدہ ملے گا جو کمیونیکشن میں بہتری لائے گی وہاں عرصوں کا کام منٹوں میں حل ہو گا تعلیمی نظام میں روشنی کی کرن ثابت ھوگی موبائل ایپ کا مقصد ایک یہ بھی ہے کہ جدید دور کے تقاضوں کو پورا کر نے کے ساتھ ساتھ ہمیں ٹیکنالوجی سے بھی مستفید ہونا چاہیے ۔
طلبا کی آسانی کے لیے پہلے مینوئل اسائنمنٹ کو اب آن لائن گھر بیٹھے جمع کروایا جا سکتاہے اوپن یونیورسٹی اپنے سٹوڈنٹس کے مسائل بخوبی جانتے ہیں اور مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اسی کی ایک کڑی موبائل ایپ ہے جو موجودہ حالات میں سنگ میل ثابت ہوگی۔