ہلاکتوں کی تعداد

عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 112ہو گئی

بغداد(عکس آن لائن)عراق کے مختلف شہروں میں حکومت مخالف مظاہروں میں شہری ہلاکتوں کی تعداد اور زیادہ ہو گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ صرف دارالحکومت بغداد میں ان احتجاجی مظاہروں کے دوران مزید پانچ افراد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے۔

یوں گزشتہ منگل کے دن ان مظاہروں کے آغاز سے اب تک عراق میں مارے جانے والوں کی مجموعی تعداد ایک سو بارہ ہو گئی ہے۔ ان میں سے ایک سو چار مظاہرین تھے اور آٹھ ملکی سکیورٹی اہلکار۔ عراق میں غربت اور کرپشن کے باعث ان حکومت مخالف عوامی مظاہروں میں اب تک چھ ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔زخمیوں میں بارہ سو کے قریب فوجی اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں