لاہور( نمائندہ عکس)لاہور ہائیکورٹ نے 50 کروڑ روپے کی مالیت سے کم نیب کیسز میں گرفتار ملزمان کی ضمانتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے 50 کروڑ سے کم مالیت کے نیب ریفرنس میں قید 5 ملزمان کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترامیم ایکٹ میں جیلوں میں قید ملزمان کو ضمانتوں کا فورم نہ دینے پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔جسٹس مرزا وقاص رئوف اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل بینچ نے دس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔