اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اقدامات اٹھائے۔
جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عالمی وبا(کورونا) میں بھی مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ ہندوتوا کا نظریہ، آر ایس ایس کی بالا دستی کا نظریہ اور جنگی جرائم جاری ہیں جب کہ نسل کشی اور ڈیموپوگرافی کی تبدیلی کی کوشش جینیوا کنونشن کے خلاف ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے لہذا عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اقدامات اٹھائے۔