لاہور(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عاصمہ جہانگیر کی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کو آئین، انسانی حقوق، رواداری اور جمہوریت سے متعلق ان کی بے لوث لگن پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کا فکری و عملی ورثہ ایک منصفانہ اور مساوات پر قائم معاشرے کے لیے ہماری جدوجہد میں شامل رہے گا۔