صدر مملکت

عارف علوی نے فوزیہ وقار کی بطور وفاقی محتسب برائے انسدادہراسیت بمقام کار تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(عکس آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فوزیہ وقار کی بطور وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت بمقامِ کار تعیناتی کی منظوری دے دی۔منگل کوایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری وفاقی محتسبین ادارہ جاتی اصلاحات ایکٹ ، 2013کے سیکشن 3اور21کے تحت دی ہے ، فوزیہ وقار کی تعیناتی، وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقامِ کار کے عہدے پر کشمالہ طارق کی مدت مکمل ہو جانے پر عمل میں لائی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں