عارفوالا (نمائندہ عکس آن لائن)تھانہ صدرکے علاقہ چکنمبر151ای بی کے رہائشی محمداسلم جوئیہ کی لاکھوں روپے مالیت کی چاربھینسوں کونامعلوم ظالم افرادنے چارے میں زہردے کرموت کے گھاٹ اتاردیاجبکہ دوبھینسوں کاعلاج جاری ہے
تفصیل کے مطابق عارفوالاتھانہ صدرکی حدودمیں زمیندارمحمداسلم جوئیہ جوکہ چکنمبر151ای بی کارہائشی ہے نے بتایاکہ نامعلوم افرادنے بھینسوں کے باڑے میں آکرچارے میں زہرملایااورزہرآلودچارہ کھانے سے لاکھوں روپے مالیت کی 4بھینسیں موقع پرہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ دوبھینسوں کاعلاج جاری ہے محکمہ لائیوسٹاک کے ڈاکٹرسیدعلی عمارشاہ نے میڈیاکوبتایاکہ لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی6بھینسوں کونامعلوم افرادنے زہردیاہے
زہرخورانی سے بھینسوں کی ہلاکت ہوگئی ہے علاوہ ازیں زمیندارمحمداسلم نے میڈیاکی وساطت سے وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ میں ایک غریب آدمی ہوں اورمحنت مزدوری کرکے مہنگائی کے اس مشکل وقت میں اپنی فیملی کاپیٹ پال رہاہوں اوربڑی محنت کرکے بھینسوں کوپالاہے کسی ظالم افرادنے میری بھینسوں کوزہردے کرماردیاہے اس کافوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فی الفورمقدمہ درج کرکے ان کوگرفتارکیاجائے اورمیری بھینسوں کی قیمت دلائی جائے ۔