محکمہ لائیوسٹاک

عارفوالا:محکمہ لائیوسٹاک اورمیونسپل کمیٹی کی بروقت کاروائی مذبحہ خانہ سے مردہ گوشت برآمد

عارفوالا(نمائندہ عکس آن لائن) محکمہ لائیوسٹاک اورمیونسپل کمیٹی کی خفیہ اداروں کی رپورٹ پر بروقت کاروائی انصاری چوک میں

غیرقانونی مذبحہ خانہ پرچھاپہ تقریباََتین من مردہ گوشت برآمد ذمہ داران کے خلاف سلاٹرکنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تفصیل کے

مطابق محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری آفیسرڈاکٹرسیدعلی عمارنے خفیہ ادارے کی نشاندہی پرہمراہ میونسپل کمیٹی کے انکروچمنٹ

انسپکٹرحسنین اعجاز نے محلہ انصاری چوک میں ایک گھرکے اندرغیرقانونی مذبحہ خانہ بنارکھاتھاجس پرچھاپہ مارکر تقریباََتین من ناقص

اورمضرصحت گوشت قبضہ میں لے لیااس موقع پرمحکمہ لائیوسٹاک کے ویٹرنری افیسرڈاکٹرعلی عمارنے میڈیاکوبتایاکہ ملزمان قصاب اﷲ

دتہ ولدشریف سمیت دوملزمان بیمارجانورکاگوشت فروخت کرنے کے لئے ذبحہ کررہے تھے بروقت کاروائی کرکے قبضہ میں لے لیاگیاہے .

عوام کومضرصحت گوشت کھلانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرتے رہیں گے.

ملزمان مضرصحت گوشت دوسر شہروں میں فروخت کرنے کے لئے سپلائی کرتے ہیں علاقہ میں مضرصحت گوشت کی فروخت نہیں

کرے دیں گے انہوں نے کہاکہ مضرصحت اورناقص گوشت کوقبضہ میں لے لیاگیاہے اوراسے تلف کردیاجائے گا.

اورملزمان کے خلاف سلاٹرکنٹرول ایکٹ کی دفعات کے تحت ملزمان قصاب اﷲ دتہ ولدشریف سمیت دوملزمان مقدمہ درج کردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں