لاہور (عکس آن لائن)لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن علی بلال المعروف ظل شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی،
عدالت میں ظل شاہ کی موت کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ظل شاہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔