واشنگٹن (عکس آن لائن) افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں شریک امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ فریقین امن ڈیل کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ طے ہونے سے افغانستان میں پرتشدد حالات میں کمی ہو گی اور تمام افغان دھڑوں کے درمیان بات چیت کے دروازے بھی کھل جائیں گے۔ اس کے بعد ہی افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان بھی براہ راست رابطہ کاری ممکن ہو گی۔ ابھی تک طالبان کابل حکومت کو امریکا کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہیں۔ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نواں دور خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین کے صدر کی چینی افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد
- چینی صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ما بین اسرائیل فلسطین تنازعہ پر تبادلہ خیال
- چین اور ویتنام دوستانہ پڑوسی اور اسٹریٹجک ہم نصیب معاشرہ ہے، چینی صدر
- ہیپی چائنیز نیو ایئر” کی سرگرمیوں کا آغاز
- اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل وڈیو دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پیش کی گئی