اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما اور سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ صدر پی ڈی ایم کی منظوری سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شو کاز نوٹسز جاری کردیئے ہیں،جو جواب آئیگا اسے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا، دونوں جماعتیں چاہیں تو نوٹسز کو پبلک کرسکتی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ صدر پی ڈی ایم کی منظوری سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شو کاز نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نوٹسز واٹس ایپ کردیئے ہیں ،اصل کاپی بھی دے د ی جائیگی ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو 7 دن جواب کیلئے دیئے ہیں، جو جواب آئے گا اسے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ائندہ کی کارروائی پر فیصلہ کریگا،نوٹس پر لکھا ہے کہ پی ڈی ایم اس نوٹس کو پبلک نہیں کرے گی، دونوں جماعتیں چاہیں تو ان نوٹسز کو پبلک کرسکتی ہیں۔