الیکشن کمیشن

صدارتی انتخاب کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کیا جائے گا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن یکم مارچ کو صدارتی انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق صدارت کیلئے خواہش مند امیدوار آج سے ہی کا غذاتِ نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں، 2 مارچ دن 12 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کرانے ہونگے، آئین کے تحت صدر کا انتخاب عام انتخابات کے بعد 30 دن میں کرانا لازم ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ آرٹیکل91 اور 130 کے تحت تمام اسمبلیوں کی پہلی نشست انتخابات کے 21 دن کے اندر ہونا لازم ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 29 فروری 2024 کو تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی، اس طرح صدر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ الیکٹورل کالج کی تکمیل ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں