لاہور( عکس آن لائن )صاف پانی کمپنی ضمنی ریفرنس میں احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔
عدالتی حکم کے باجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عدالت نے 23 جنوری کو دونوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔احتساب عدالت جج امجد نذیرچودھری نے ریفرنس پر سماعت کی۔ نیب نے شہبازشریف کی بیٹی اور داماد کے خلاف صاف پانی کمپنی کا ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے۔
ملزمان پر قومی خزانے کو کڑروں کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔صاف پانی کمپنی بدعنوانی کیس میں کئی ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔ ملزمان پر مالی بدعنوانیوں اور کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے جس کے باعث ملکی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔